سبھی نے بتایا
سمجھ کچھ نہ آیا
بھروسہ تھا جس پر
اسی نے ستایا
جسے دی محبت
اسی نے رلایا
کسی سے محبت
کسی دل کو بھایا
جگے کس کی خاطر
تو کس نے سلایا
بھرا جام تھا وہ
جسے پی نہ پایا
کہانی مری یہ
الگ ہے خدایا
عجب حادثہ اک
مجھے پیش آیا
سراپا غزل ہے
جسے ہے سنایا
GMKHAN

0
12