تاجِ اُلفت سجایا مُصطفٰیؐ کا
تابِعی وہ کہلایا مُصطفٰیؐ کا
موسمِ زندگی ہو کیسا مگر
اُسوہ ہے کام آیا مُصطفٰیؐ کا
روحؑ تکریم کرتے ہیں اُسکی
دین کیا اِستادہ مُصطفٰیؐ کا
پھر کہاں جچتی اُس کو نِسبتِ شاہ
شرفِ محفل جو پایا مُصطفٰیؐ کا
خُلد واجب ہے اُس پے بعد از مرگ
قُرب باالایماں پایا مُصطفٰیؐ کا
سب تصور سے خوش ہیں مِؔہر ترے
دھِیان کیسا جمایا مُصطفٰیؐ کا
--------٭٭٭---------

89