زخم ناسور ہو گۓ کتنے
مجھ میں ہی چور ہو گۓ کتنے
تو عیادت کو آ بھی جاتا ہے
ہم نوا دور ہو گۓ کتنے
کل تلک تھا بہت غرور جنھیں
آج مجبور ہو گۓ کتنے
ہم ترے ساتھ میں رہے کچھ دیر
ہم بھی مشہور ہو گۓ کتنے

106