روشنی کا وہ اشارا ہے رسولِ رحمت ﷺ
‏‎جس کو دشمن نے پکارا ہے رسولِ رحمت ﷺ
‏‎عدل و انصاف کی صورت وہ ملا دنیا کو
‏‎بے قصوروں کا سہارا ہے رسولِ رحمت ﷺ
‏‎آگ برساتی ہوئی دھوپ میں ٹھنڈک کا سماں
‏‎ابر وہ رب نے اتارا ہے رسولِ رحمت ﷺ
‏‎صلح کی لے کے بشارت جو چلا آیا ہے
‏‎امن کا ایک وہ دھارا ہے رسولِ رحمت ﷺ
‏‎جام ، عرفان کے ہاتھوں میں لئے ساقی وہ
‏‎حوضِ کوثر پہ ہمارا ہے رسولِ رحمت ﷺ
‏‎دل جو دشمن کا کیا فتح ، معافی دے کر
خود زباں سے وہ پکارا ہے رسولِ رحمت ﷺ
‏‎بت دیئے توڑ ، کیا نعرۂ تکبیر بلند
‏‎حق کا واللّٰہ نظارا ہے رسولِ رحمت ﷺ
اس پہ طارقؔ کا ہمیشہ ہو درود اور سلام
وہ جو ہم سب ہی کا پیارا ہے رسولِ رحمت ﷺ

0
3