ماں کو دیکھ ہنسنے کی ایک وجہ ملتی ہے |
ورنہ تو اُکاڑہ سے بس اک آہ ملتی ہے |
ماں عظیم ہستی ہے ، ماں کا لمس درماں ہے |
باپ سے بصیرت کی اک نگاہ ملتی ہے |
حوصلوں کی دنیا میں ، پیار کی منازل میں |
باپ ایسی ہستی ہے جو رفاہ ملتی ہے |
اپنے داغ لے کر ہم دوستوں سے چھپتے ہیں |
جھوٹ کی عمارت میں اک پناہ ملتی ہے |
زندگی کے صحرا میں ابا کی دعاؤں سے |
مجھ بے کار عثماں کو سب گیاہ ملتی ہے |
معلومات