ہر ایک بات پہ اسکا جواب ہے لیکن
تمام بحث کا لب و لباب ہے لیکن
ہمارے پاس نہیں خواب کی حقیقت دوست
ہمارے پاس حقیقت کا خواب ہے لیکن
کوئی خلا ہے جو بھرتا نہیں کسی صورت
ہر ایک چیز ہمیں دستیاب ہے لیکن
میں بحث جیتا تو اک شخص ہار جاؤں گا
ہر اک سوال کا پورا جواب ہے لیکن
ہمارے ہاتھ روایت نے باندھ رکھے ہیں
درونِ ذات بہت اضطراب ہے لیکن

0
44