| کلیوں کا کھلنا، گلوں کا مسکرانا |
| بہاروں سے ایسے چمن کا لہرانا |
| ہو خوش دیکھ فضا باغباں بھی |
| یوں کاوشوں پر اپنی اسکا اترانا |
| ہیں خوشبوئیں ہمدم یوم و شب |
| سانسوں سے معطر دلکو ہے مہکانا |
| دریافت کی عمر غنچہ نے پھول سے |
| ہو کر طنزیہ کہا سوال نہ کرو بچکانا |
| رہتے ہیں بدلتے ناصر موسم تو یہاں |
| وقت کے ساتھ سب کو ہے مرجھانا |
معلومات