عمر سے کرتے محبت ، عمر عمر کرتے
کبھی نہ کرتے عداوت عمر عمر کرتے
عدو عمر کے ہیں دشمن رسولِ اکرم کے
نبی کے اہلِ مودت عمر عمر کرتے
یہ کم شناس نہ سمجھیں گے شانِ فاروقی
ذرا جو ہوتی بصیرت عمر عمر کرتے
نبی کے بعد جو ہوتے نبی عمر ہوتے
جو جان لیتے حقیقت ، عمر عمر کرتے
حیا رہی نہیں فاروق تیرے اعداء میں
کہ پاس رکھتے جو غیرت عمر عمر کرتے

92