گھرانہ جن کا اعلی وہ، حسین ابن علی ہیں |
ثنا خواں دست بستہ وہ، حسین ابن علی ہیں |
نواسے ہیں نبی کے، لعل و گوہر فاطمہ کے |
عظیم الشان رتبہ وہ، حسین ابن علی ہیں |
سخاوت میں، سیادت میں نہ ان کا کوئی ثانی |
کیا دکھ کا مداوا وہ، حسین ابن علی ہیں |
بلا خوف و خطر قربان اپنی جان کر دی |
شہادت جن کی بالا وہ، حسین ابن علی ہیں |
کبھی جھکنا نہیں باطل کے ناصؔر سامنے ہے |
دکھایا حق کا رستہ وہ، حسین ابن علی ہیں |
معلومات