یاد کرو جب تنہائی میں ہاتھ ہمارا تھاما تھا |
یاد کرو جب اپنے دل میں الفت کا ہنگامہ تھا |
یاد کرو جب میں نے اپنے دل کی بات بتائی تھی |
یاد کرو جب میں نے اپنی پہلی نظم سنائی تھی |
یاد کرو جب تم سے ملنے شہر تمھارے آیا تھا |
یاد کرو جب دروازے پر ہلکا سا شرمایا تھا |
یاد کرو جب آنکھ تمھاری مے خانہ ہو جاتی تھی |
یاد کرو جب تم بھی اکثر دیوانہ ہو جاتی تھی |
یاد کرو جب ریل مرے سینے پر چلنے والی تھی |
یاد کرو جب ہچکی تم نے مشکل سے سنبھالی تھی |
یاد کرو جب جاتے جاتے آخری ہاتھ ہلایا تھا |
یاد کرو جب ہم نے اپنا پہلا اشک بہایا تھا |
یاد کرو جب چوری چوری فون پہ باتیں کرتے تھے |
یاد کرو جب رسوائی کے ڈر سے دونوں ڈرتے تھے |
یاد کرو جب ہم دونوں نے اپنا عشق رچایا تھا |
یاد کرو جب تم نے میرے دل کا چین چرایا تھا |
معلومات