رنگوں کا تہوار ہے ہولی
خوشیوں کی بوچھار ہے ہولی
گھر گھر میں جو رنگ یہ لائے
ہم سب پر اُپکار ہے ہولی
رشتوں میں یہ دوری مٹائے
ایسا ہی تہوار ہے ہولی
دنیا میں ہیں خوب یہ چرچے
بھارت میں دمدار ہے ہولی
رنگوں کی کیا بات کروں میں
خوشیوں کی بھرمار ہے ہولی
اپنی کیا رہگیر بتاؤں
مجھ پر اک اُپکار ہے ہولی
سنجے کمار رہگیر

121