رازِ دل کہہ رہا ناپ کر تول کر |
عرض کرتا ہوں میں دل کے لب کھول کر |
جو مجھے کچھ نہیں مانتے جان لیں |
آنکھ بھی کھول کر کان بھی کھول کر |
جو سمجھتے ہیں میں ان سے ڈر جاؤں گا |
میں فرشتوں کا مسجود اور مان ہوں |
میں مسلمان ہوں میں مسلمان ہوں |
ساری دنیا کی میں آن ہوں شان ہوں |
میں مسلمان ہوں میں مسلمان ہوں |
میری اس بے بسی پر یوں ہنستے ہیں جو |
مجھکو مجبور کمتر سمجھتے ہیں جو |
میرے آقا کی حرمت پہ آنچ آۓ گی |
کچھ نہیں کر سکوں گا یہ کہتے ہیں جو |
کہہ دو ان سے محمد کی اس شان پر |
کل بھی قربان تھا اب بھی قربان ہوں |
میں مسلمان ہوں میں مسلمان ہوں |
میں محمد کے ایمان کی شان پر |
کل بھی قربان تھا اب بھی قربان ہوں |
ساری دنیا کی میں آن ہوں شان ہوں |
میں مسلمان ہوں میں مسلمان ہوں |
ایک اللہ پر میرا ایمان ہے |
دل میں میرے دھڑکتا وہ قرآن ہے |
رہ رہا ہوں زمیں پر مگر اس طرح |
چند گھڑیاں گزارے جو مہمان ہے |
میرے دم سے ہیں دنیا کی سب رونقیں |
میں تو جنت میں بھی رب کا مہمان ہوں |
مجھ کو دیکھو سبھی اہلِ ایمان ہوں |
میں مسلمان ہوں میں مسلمان ہوں |
ساری دنیا کی میں آن ہوں شان ہوں |
میں مسلمان ہوں میں مسلمان ہوں |
معلومات