رب نے دنیا بنایا نبی کے لیے
عرش کو بھی سجایا نبی کے لیے
باغ جنت بنایا نبی کے لیے
اور عقبی بنایا نبی کے لیے
یہ زمین و زماں اور مکین و مکاں
سب نے کلمہ سنایا نبی کے لیے
مشرکیں تھے بدر میں ہزاروں مگر
رب نے سب کو ہرایا نبی کے لیے
بو بکر اور فاروق عثماں علی
سب نے سر کو کٹا یا نبی کے لیے
یونسؔ اب ایک الفت کا پیارا چمن
میں نے دل میں لگایا نبی کے لیے

0
97