تمام نبیوں میں نرالی شان و عظمت آپؐ کی |
شہ والا ؐ، حبیب کبریا ؐرسالت آپؐ کی |
بنا کے عالمین میں ہیں منتخب شہ ہدیؐ |
"جہاں جہاں ہیں انس و جاں وہاں نبوت آپؐ کی" |
کہ جبرئیلؑ بھی نہ منتہی کو پار کر سکے |
بیان عجز ہے والا تبار نسبت آپؐ کی |
امین کے لقب سے شہرہ شاہ دو سراؐ کا تھا |
رقیب و دوست پر عیاں ہوئی دیانت آپؐ کی |
بفضل ربﷻ عدو کی چالیں کارگر نہ ہو سکی |
بعافیت ہو پائی امر ربﷻ سے ہجرت آپؐ کی |
سلوک نیک پیش تھا رئیس و ناتواں کے ساتھ |
سدا برستی خاص و عام پر تھی رحمت آپؐ کی |
عمل پہ ناصؔر اپنا پختہ عزم ہو وثوق سے |
بلا شبہ ہے باعث نجات سیرت آپؐ کی |
معلومات