ادھر ہے کفر کا لشکر ادھر ابو طالب
مِرے حضورﷺ پہ رکھتے نظر ابو طالب
نبی ﷺ کے واسطے تنہا جہاں سے لڑ سکتے
قسم خدا کی وہ رکھتے جگر ابو طالب
مجال کس کی جو الجھے رسولِ اکرمﷺ سے
ہمیشہ رہتے جو سینہ سپر ابو طالب
رسولِ پاکﷺ سے اک پل جدا نہ رہ سکتے
نبی ﷺ کے ساتھ میں کرتے سفر ابو طالب
کہیں بھی آپ کی تمثیل مل نہیں سکتی
نہ بھول آپ کو سکتے بشر ابو طالب
زمانہ رشک کرے آپ کی محبت پر
سلام کرتے ہیں اہلِ نظر ابو طالب
قیاس کوئی تصدق کبھی نہ کر سکتا
مقام آپ کا کس کو خبر ابو طالب

0
44