محبت کی کہانی میں کوئی ندرت بھی لے آؤ |
وہی لیلی وہی مجنوں کوئی جدت بھی لے آؤ |
جہاں انمول ملتی تھی محبت بھی ترے در سے |
وہاں مفلس کے کھاتے میں کوئی تہمت بھی لے آؤ |
عبادت سے جہاں ملتی ہے جنت شیخ صاحب کو |
وہیں خدمت سے جنت سی کوئی نعمت بھی لے آؤ |
نئی تصویر بن جائے نئی تخلیق ہو جائے |
پرانی ہی کہانی میں کوئی جدت بھی لے آؤ |
مرے ساقی زمانے سے جدا ہو تیرا میخانہ |
عجب طرفہ تماشہ سا کوئی شربت بھی لے آؤ |
GMKHAN |
معلومات