وہ جس سے عشق زوالی کبھی نہیں ہوتا |
دل اس کی یاد سے خالی کبھی نہیں ہوتا |
وہ گلستان کہ کھلتے نہیں گلاب جہاں |
وہاں پہ ایک بھی مالی کبھی نہیں ہوتا |
غم و الم کے اندھیروں میں کوئی بھی یارو |
سوائے رحماں کے والی کبھی نہیں ہو تا |
ہمارا دل جو کبھی ہم سے بات کرتا ہے |
وہ کہنا اس کا خیالی کبھی نہیں ہو تا |
گنہ سی بچنے کا کچھ بھی نہیں خیال جسے |
تو ایسا شخص مثالی کبھی نہیں ہوتا |
ہوائے نفس کے پنجے کا جو اسیر بنے |
کسی مقام پہ عالی کبھی نہیں ہوتا |
کوئی بھی تجھ سا غزلیں سنانے والا حسن |
کہے جو کچھ بھی وہ گالی کبھی نہیں ہوتا |
معلومات