فدائے مصطفیٰ ہیں جو غموں سے دور رہتے ہیں
ہیں کشتہ عشقِ دلبر میں سدا مسرور رہتے ہیں
یہ رکھتے ہیں حسیں درجے خدائی میں بڑے اعلیٰ
مگر رتبے خلق سے یہ کبھی مستور رہتے ہیں
مقام ان کے جہانوں میں ارادت نے کئے روشن
حصارِ نور میں رہ کر یہ رشکِ طور رہتے ہیں
نثارِ سیدِ سرور لٹائیں جان جاناں پر
نبی کے عشق میں رہ کر گراں مخمور رہتے ہیں
کہاں لاچار ہوتے ہیں مرورِ روز و شب سے یہ
ہمیشہ ان کے ہاتھوں میں چراغِ نور رہتے ہیں
بڑا اعلیٰ گھرانہ ہے نبی کی آل پیاری کا
چمن میں مصطفی کے جو خدا کے نور رہتے ہیں
بٹے خیرات دنیا میں نبی کے در سے ہر لمحہ
سدا محمود گنج اُن کے عطا سے پُور رہتے ہیں

1
10
الحمدللہ

0