| جس کو دیکھو وہی سُلگتا ہے |
| اب محبت بھی کون کرتا ہے |
| تیری یادوں میں ہر گزرتے دن |
| دل یہ بُجھتا ہے روز جلتا ہے |
| واہ رے!عشق کیا کرامت ہے |
| اب تو ہر کوئی جملے کَستا ہے |
| جس کو دیکھو لگاتا آگ پھرے |
| اب گناہوں سے کون ڈرتا ہے |
| پھر کئی دن یہ دل دھڑکتا رہے |
| جب دیا یاد کا جو جلتا ہے |
| اب محبت کا تُو ہے اک راہی |
| اب تُو عثمان کس سے ڈرتا ہے |
معلومات