| ہے فیاض در یہ رسولِ خدا کا |
| سخی پیارے ہادی ضیائے الہ کا |
| چمک اس سے پائیں فلک کے ستارے |
| ہے روشن مقدر نبی کے گدا کا |
| رسائی ہے ملتی کرم سے نبی کے |
| دیالو ہے در یہ شہے دو سریٰ کا |
| درِ مصطفیٰ بانٹے رحمت خدا کی |
| عجب رنگ دیکھیں یہاں کی فضا کا |
| ملے دان نوری سخی کی عطا سے |
| سخی ہے گھرانہ نبی مصطفیٰ کا |
| اگر جائے مدفن یہ وادی ہو اُن کی |
| میں ممنون ہوں گا سدا اس غنیٰ کا |
| ہے محمود یہ در نبی جانِ ما کا |
| حسیں جانِ جاناں سخی بادشاہ کا |
معلومات