ہمارا ہے مکتب یہ دار القران
یہاں سے ملا ہم کو علم و بیان
یہاں ہم نے سیکھا ہے رب کا کلام
محبت سے لیتے ہیں خالق کا نام
پڑھاتے ہیں استاد ایسے یہاں
ستاروں میں ہو چاند جیسے یہاں
نبیؐ کی سکھائی ہے سنت یہاں
خدا کی برستی ہے رحمت یہاں
کریں گے زمانے میں مکتب کا نام
پڑھیں گے پڑھائیں گے ہم صبح و شام
ہمارا ہے مکتب یہ دارالقران
یہاں سے ملا ہم کو علم و بیان

0
1