باطن سے اجاگر ہوں کمالات ہمارے
بڑھتے رہینگے تب ہی تو درجات ہمارے
اعمال کی معلوم ہو اول جو فضیلت
جائینگے پنپ بعد میں جزبات ہمارے
منکر سے بھی پرہیز ہی برتیں تو ہے اچھا
معروف کی نسبت ہو بیانات ہمارے
قرآن و سنت سے جڑیں رشتہ و رفاقت
ہو جائیں تبھی ختم خرافات ہمارے
کوشش سے مٹیگی جہاں سے ساری یہ رسمیں
بیداری سے سب دور ہو بدعات ہمارے
ہر قریہ میں موجود توعالم بھی رہیگا
پھر پوچھ لیں ان سے ہی سوالات ہمارے
محنت ہے ضروری، تو ہی بدلاؤ ہو ناصؔر
بگڑینگے نہیں تو سبھی حالات ہمارے

0
49