میں تھا گمان و یقیں سے پہلے |
اس آسماں سے زمیں سے پہلے |
یہ سلسلہ ہے کہیں سے پہلے |
ہمیں تھے ہر جا ہمیں سے پہلے |
یہ داستانیں فنا کی سب ہیں |
میں تھا بقا کے قریں سے پہلے |
میں سوچتا ہوں جہاں میں کیا تھا |
مکاں سے پہلے مکیں سے پہلے |
یہ رنگ و بو کے طلسم تھے کب |
میں تھا نفس کے حزیں سے پہلے |
میں تھا ہنر کا طلسمِ اول |
تھا عکس میرا نگیں سے پہلے |
معلومات