دعا تھی یہ مانگی کہ بارش ہو یا رب
دعا تھی لبوں پر ہوئی کھل کے بارش
کرم ہو گیا ہے خدا کی عطا سے
گدا خوش ہوا ہے ادائے دعا سے
لگا ہے دعا سب کی پوری ہوئی ہے
ترے حکم سے کھل کے بارش ہوئی ہے
مرے سامنے ہے یہ بارش کا منظر
گلہری ٹہلتی ہے چڑیا ہے گاتی
مناظر جو قدرت کے جھلسے ہوئے تھے
ہیں اٹھکیلیاں پورے جوبن سے کرتے
گلستاں جو اجڑے سے لگتے تھے یارو
گلستاں گلستاں سے لگنے لگے ہیں
پھلوں کے احاطوں میں منظر جدا ہیں
یہ بیلیں پھلوں کی بھی دلکش ہیں ساری
یہ گڑیا بھی اپنے ہے گڈے سے کھیلے
لگااس کو ساری خوشی مل گئی ہے
کسانوں کے چہرے جو اترے ہوئے تھے
خوشی ان کے چہروں پہ سجتی ہے اب تو
چرندے پرندے مرے جا رہے تھے
چرندے پرندے بھی خوش ہیں بہت اب
گناہوں سے اپنے ہے توبہ ہماری
لگا ہم کو جیسے معافی ملی ہے
خدا کی قسم جو سدھر جائیں ہم تو
یہ بارش سدا ہو یہ بارش سدا ہو

0
44