ماہِ رمضان مبارک
اک بار پھر سے ماہِ رمضان آ رہا ہے
تازہ دلوں میں کرنے ایمان آ رہا ہے
پھر زندگی میں رب کا مہمان آ رہا ہے
ماہِ شبِ نزولِ قرآن آ رہا ہے
کم کرنے پھر ہمارے عصیان آ رہا ہے
قابو اسی مہینے شیطان آ رہا ہے
رحمت ہے پہلا عشرہ جنت کا در کھلا ہے
تجھ کو لے جانے باغِ ریحان آ رہا ہے
توبہ کرو کہ دوجا عشرہ ہے مغفرت کا
بخشش تری کا کرنے سامان آ رہا ہے
آخیر میں ملے گی دوزخ سے بھی رہائی
تیرے دکھوں کا کرنے درمان آ رہا ہے
زندہ ہےکیسےمسلم بن کھائے پیئے دن بھر
دنیا کو پھر سے کرنے خیران آ رہا ہے
تنگی نہیں ہے کوئی راہِ خدا میں لوگو
مت سوچو گرمیوں کے دوران آ رہا ہے
بیمار اور مسافر رکھتے ہیں روزے بعد از
دشوار راہیں کرنے آسان آ رہا ہے
مقصد حصولِ تقوی ہے روزہ ہےوسیلہ
ہم کو دلانے قربِ رحمان آ رہا ہے
ہم کو کرانے رب کی پہچان آ رہا ہے
ہم پہ یہ پھر سےکرنے احسان آ رہا ہے
اک بار پھر سے ماہِ رمضان آ رہا ہے
تازہ دلوں میں کرنے ایمان آ رہا ہے

0
7