اخوت مزاجی سے انسان کو جینا چاہیئے
کدورت سے پاک سینے کو رکھنا چاہیئے
دو پل کی ہی تو مہماں ہوتی ہے زندگی
پر مر کر بھی یادوں میں بسنا چاہیئے
رہے یاد اذان و اقامت کا درمیانی فاصلہ
ہر آن موت سے یہاں محتاط رہنا چاہیئے
بنائیں رکھیں دوری نفس کی اتباع سے
کثرت ذکر سے بھی دل کو گرمانا چاہیئے
دھرا رہ جائیگا خوشنما محل ایک دن
پھر بے یارومددگار خاکمیں لیٹنا چاہیئے
ساتھ دینے اعمال ہی آ جائینگے ناصر
مانگیں دعا خاتمہ باالخیر ہونا چاہیئے

61