حسن کردار کو بچا رکھئے |
خیر اندیشی کو روا رکھئے |
خوش قرینہ، مزاج اعلی ہو |
"اپنے انداز کو جدا رکھئے" |
تزکیہ نفس میں رہے کوشاں |
قلب و ظاہر کو پارسا رکھئے |
دل کے جزبات کو ہمیشہ ہی |
خدمت خلق میں فنا رکھئے |
امتحاں بے شمار آتے ہیں |
فقر و افلاس میں غنا رکھئے |
عطر افشاں بنے چمن اپنا |
ہر طرف پر مہک فضا رکھئے |
اس سے غافل نہ ہوں کبھی ناصؔر |
دل میں ملت کا غم سدا رکھئے |
معلومات