تجھ سے ملتا ہوں مگر پھر بھی تڑپ ہے باقی |
درد تو کم ہو ا ہے، میٹھی سی کسک ہے باقی |
تیری یادیں ہی سہارا ہیں میرے جینے کا |
میری سانسوں میں انہیں کی ہی مہک ہے باقی |
جب سے برسا ہے تیرے پیار کا بادل مجھ پر |
میری آنکھوں میں تبھی سے ہی دھنک ہے باقی |
چین ملتا ہے تجھے دیکھ کے مجھ کو جاناں |
میرے چہرے پہ اسی کی تو چمک ہے باقی |
وہ ترانہ جو سنایا تھا کبھی تو نے مجھے |
میرے کانوں میں اسی کی ہی کھنک ہے باقی |
معلومات