رب کی مرضی یہ راج حیدر کا
رنگ کعبہ پہ آج حیدر کا
بولیں فضہ حبش کی شاہی کہاں
اور کہاں کام کاج حیدر کا
ڈر کے رہتی ہے خاک مرحب کی
دل کے خیبر پہ راج حیدر کا
در سے زہرا کے لے کے جائیں ملک
آسماں تک اناج حیدر کا
ساتھ باطل کے پل بھی رہتا نہیں
حق نے پایا مزاج حیدر کا
میں ہوں بیمار دید شاہ نجف
ہے نجف میں علاج حیدر کا

0
6