تاریکیوں میں گھر چکا تھا کل جہاں
بعثت نبی رحمت سے بدلا تھا سماں
دائی حلیمہ کی نگہداشت ملی
حالت یتیمی میں بھی کیں مخلص نگاں
کمزور سی وہ اونٹنی فربہ ہوئی
بچپن سے ہی فطرت رہی کیسی رساں
باری تعالیٰ کی صفت جلوہ نما
ہر موڑ پر بخشا بھی رکھا جو اماں
توحید کی دعوت دلوں میں جب بھری
ایماں پہ جمتے پھر گئے سارے کشاں
سیرت، مغازی کو پڑھیں ناصر کبھی
تب شوق سے بنتے رہیں بھی نعت خواں

0
108