درد بڑھ کر عیاں نہ ہو جائے |
فیصلہ پھر یہاں نہ ہو جائے |
وہ جو کہنے لگا ہے اپنا مجھے |
مجھ سے پھر بدگماں نہ ہو جائے |
سی لیے لب مگر نگاہوں سے |
جو چھپایا بیاں نہ ہو جائے |
عمر بھر ساتھ کون دیتا ہے |
ہم سے کوئی زیاں نہ ہو جائے |
راہ الفت پہ تو سنبھل کے چل |
نقش دل پر نشاں نہ ہو جائے |
صاحبہ تھام لیجئے آنچل |
حسن پھر سے نہاں نہ ہو جائے |
شور سن کر جفا کا٫ بادہ کش |
اب مکیں لا مکاں نہ ہو جائے |
میں نے دل کو سنبھالا ہے پھر سے |
آرزو اب دھواں نہ ہو جائے |
اس کو ایسے نہ دیکھو تم ساغر |
عشق پھر سے جواں نہ ہو جائے |
معلومات