| نبی ﷺ کے پیارے نواسے حسین زندہ ہیں |
| ہر ایک دل کے چہیتے حسین زندہ ہیں |
| جو کربلا میں جوانمردی سے رہیں لڑتے |
| یزیدی ڈر گئے جن سے ، حسین زندہ ہیں |
| شہید زندہ ہیں قرآن کی گواہی ہے |
| رواں رواں بھی پکارے حسین زندہ ہیں |
| تمام کنبہ کو قربان جس نے کر ڈالا |
| وہ اپنی جان لٹا کے حسین زندہ ہیں |
| شعار دین کو ہے تھامنا ہمیں ناصؔر |
| سبق عظیم یہ چھوڑے، حسین زندہ ہیں |
معلومات