رسولِ خدا کو میں ہر دم پکاروں
نبی کی محبت میں خود کو سنواروں
میں کیوں غیر سے جاکے مانگوں مرادیں
درِ مصطفی پر ہی دامن پساروں
عطا کر دو آقا مجھے عشق اپنا
ترے عشق میں زندگی میں گزاروں
بچا لیں مجھے میرے آقا بچالیں
نگاہِ کرم ہو میں ہمت نہ ہاروں
عتیق الفتِ آل میں خود نکھر کر
میں اپنے عمل سے سبھی کو نکھاروں

0
5