یہ جہاں مکافات کا جہاں ہے |
بیٹے جو بوؤ گے وہی کاٹو گے |
یہاں کوئی اپنا نہیں ہے |
یہاں سب مطلب پرست ہیں |
اس دنیا سے توقع کرنا |
بیٹے سب سے بڑی بیوقوفی ہے |
اس دنیاکے ہو گئے تو دلدل میں پھنس جاؤ گے |
پھر دھنستے چلے جاؤ گے |
سنورنا چاہتے تو تابع سید ِ مجتبی ہو جاؤ |
گرتابع سید مجبتی ہو گئے تو سنور جاؤ گے |
تم جس قوم میں زندہ ہو |
اس قوم میں حیا باقی نہیں ہے |
ہر طرف آذانین تو مؤذن بہت دیتا ہے |
مگر کوئی امام اور مقتدی باقی نہیں ہے |
گفتار کے غازی تو سبھی بنتے ہیں مگر |
سیرت و کردار میں کوئی حاجی نہیں ہے |
وہ جب کہا تھا قالوا بلی تونے ، میں نے اور سب نے |
بیٹے وہ وعدہ ایفاء کر لو راضی تم خدا کر لو |
یہی میری التجا ہے تجھ سے میرے بیٹے |
گر چاہتے محبت خدا کی دل مصطفیٰ ﷺ کا گھر کر لو |
یہ دو چار نصیحتیں ہیں سن لو اور سمجھ لو |
چاہو تو صرف پڑھ لو چاہو تو عمل کر لو |
معلومات