| احساس جزبوں کا رہے، اظہار ہو نہ ہو |
| تعظیم واجبی کرے، معیار ہو نہ ہو |
| الفت میں موڑ آتے ہیں اکثر ہی پرخطر |
| لینا ہے امتحان، وفادار ہو نہ ہو |
| سنجیدگی مزاج میں رکھنا ضروری ہے |
| برتے بھی احتیاط، خبردار ہو نہ ہو |
| مطلب براری کی ہو فقط دل میں جستجو |
| مقصد پسندی میں کبھی سرشار ہو نہ ہو |
| عزم صمیم، حوصلہ مضبوط چاہئیے |
| منزل دراز، راستے دشوار ہو نہ ہو |
| اپنائیں اعتدال کو ہر حال زیست میں |
| عالی مقام، رفعت کردار ہو نہ ہو |
| ہر وقت بردباری میں ناصؔر گھرے رہے |
| غم خواری جھلکے تو کہیں، ایثار ہو نہ ہو |
معلومات