نکلتے اشک ہیں بے اختیار آنکھوں میں |
جھلکتا ہے نبیؐ کا جب دیار آنکھوں میں |
ہو دلفریب نظارہ مدینہ کی مانند |
سمائے پھر حسیں رنگ و بہار آنکھوں میں |
ہے غار ثور کہیں تو جبل احد ہے کہیں |
بسی ہے بیش بہا یادگار آنکھوں میں |
جمیل گنبد خضریؐ، شکیل باغ بہشت |
سرور قلب میں چھائے، خمار آنکھوں میں |
بو بکرؓ یا ہو عمرؓ، ذی نورینؓ یا ہو علیؓ |
ہیں دل میں سب کی عقیدت، وقار آنکھوں میں |
ملے نصیب میں ناصؔر شرف زیارت گر |
شگفتہ ہو جبیں، ہو افتخار آنکھوں میں |
معلومات