| حوصلہ عشق کا پسپا نہیں دیکھا جاتا |
| زندگی یوں تجھے رسوا نہیں دیکھا جاتا |
| آ مرے پیار گلے تجھ کو لگا لوں اپنے |
| رنج میں آنسو کو بہتا نہیں دیکھا جاتا |
| تو مرے پاس ذرا آ کہ چلیں باغ کو ہم |
| پھول ، رنگت کو تو تنہا نہیں دیکھا جاتا |
| اُس کی بے مہر محبت نے رلایا مجھ کو |
| جس سے بن پیار کے سپنا نہیں دیکھا جاتا |
| بد دعا کوئی مری ماں نہ تجھے دے بیٹھے |
| خستہ حالی میں تو بیٹا نہیں دیکھا جاتا |
| تیرے اِس سرد رویے سے تڑپتا ہے دل |
| ٹھنڈ سے جسم کا جمنا نہیں دیکھا جاتا |
| اُس نے عثمان پکارا تو سبھی ترک کیا |
| کسی مشکل میں ہو اپنا ، نہیں دیکھا جاتا |
معلومات