| سب کو پتہ ہے سب سے ہے آگے نفرتی چہرہ ریس میں کون |
| کھلنے لگے لب دھیرے دھیرے دیس کا دشمن دیس میں کون |
| پہلے بھلائی دیکھے وہ کس کی بعد میں شہری گانؤں کے لوگ |
| دے میٹھے سندیس وہ لیکن اُس میٹھے سندیس میں کون |
| غنڈے فسادی، خونی مجرم ہیں باہر بے قید و بے خوف |
| زندانوں میں حق کے لئے محبوس ہے فرضی کیس میں کون |
| وہ سرحد کو سینچے خون سے اپنے کسانوں کے پھول سے لال |
| ڈنڈے جو مارے کسانوں کو ملبوس اس خاکی ڈریس میں کون |
| دیکھو کسانوں کی محنت سے سب کی مٹے دونوں وقت کی بھوک |
| سوچو ذرا تم آج بھی رکھے انہیں کو ٹھوکر و ٹھیس میں کون |
| لوگوں نے جس کو کرسی دی وہ بناا سرمایہ دار کا داس |
| جان سکا کیوں پہلے نہ کوئی اس مایا وی بھیس میں کون |
معلومات