بقا کی قسمیں جو کھا رہے ہیں
فنا کے نزدیک جا رہے ہیں
ابھی تھا جن کو نظام سونپا
انھی کو پھر سے ہٹا رہے ہیں
بدل بدل کے سبھی ہی ناظم
عجب یہ منظر دکھا رہے ہیں
مذاق بنتا نظام دیکھا
وہ جب سے مرضی چلا رہے ہیں
کسی کو رتبہ دیا ہے اعلی
کسی کا رتبہ گھٹا رہے ہیں
نظام سارا یہ کہہ رہا ہے
نظام ہی کو مٹا رہے ہیں
GMKHAN

0
18