پیاری ہے ہمیں یہ پیاری ہے
ہر لب پہ ترانہ جاری ہے
معیار و مقاصد ہیں اعلی
ہر دل میں یہاں بیداری ہے
اس پر ہی فدا ہیں اہل یقیں
یہ دل اور جان ہماری ہے
ایس آئی او جان ہماری ہے
ایس آئی او شان ہماری ہے
تعلیم و ترقی کی دھڑکن
امید کی ہے پرزور کرن
بھرتی ہے جوانوں میں ہر دم
یہ ہمت و عظمت جوش و لگن
کہتا ہے یہاں ہر ایک جواں
ہاں یہ تو شان ہماری ہے
ایس آئی او جان ہماری ہے
ایس آئی او شان ہماری ہے
منزل کا پتہ بتلاتی ہے
اسلاف کی راہ دکھاتی ہے
ہے علم و عمل کی  بات یہاں
یہ فہم دین سکھاتی ہے
اس سے ہی میاں جیون کی ڈگر
ہوتی آسان ہماری ہے
ایس آئی او جان ہماری ہے
ایس آئی او شان ہماری ہے
تذکیر و تدبر کا منبہ
یہ فکر و عمل کا سرچشمہ
اللہ کا قرب سکھاتی ہے
دکھلاتی ہے یہ سیدھا رستہ
اس سے ہی زمانے والوں میں
ہوتی پہچان ہماری ہے
ایس آئی او جان ہماری ہے
ایس آئی او شان ہماری ہے
ہے بات یہاں پر قرآنی
دنیا کو بتائے یہ فانی
اس کے ہی توسل سے اپنا
بیدار ہے جذبۂ ایمانی
اس کے ہی کرم سے خاطر سے
باقی مسکان ہماری ہے
ایس آئی او جان ہماری ہے
ایس آئی او شان ہماری ہے
بے لوث محبت ہے یاں پر
کردار کی عظمت ہے یاں پر
جذبوں میں صداقت ہے قائم
ایمان کی طاقت ہے یاں پر
ہم اس کے لیے ہیں ہر لمحہ
اور یہ ہر آن ہماری ہے
ایس آئی او جان ہماری ہے
ایس آئی او شان ہماری ہے
ہے فکر و عمل کا اک پیکر
تنظیم جواں کا ہر ممبر
اللہ سے دعائے ازہر ہے
کر لیں یہ مسخر بحرو بر
اس کے ہی لیے یہ عمر رواں
ساری قربان ہماری ہے
ایس آئی او جان ہماری ہے
ایس آئی او شان ہماری ہے
پیاری ہے ہمیں یہ پیاری ہے
ہر لب پہ ترانہ جاری ہے

19