سب سے اچھا تیرا نام
تیرے نام پہ رکھا نام
میں نے سیکھے حرف بہت
لِکھ پایا بس تیرا نام
عشق میں ہم بدنام ہوئے
آنکھ میں ابھرا تیرا نام
کاغذ پر کھینچی تصویر
زہن میں آیا تیرا نام
اپنی آپ مثال ہے وہ
جیسی صُورت ویسا نام
اُس نے کِتنی چاہت سے
مُجھ سے میرا پُوچھا نام
اُس نے آنکھ میں رکھے خواب
میں نے دل میں رکھا نام
مانی میرے رب کا ہے
اچھا، سوہنا، سچّا نام

0
49