| ہم روئے تھے ہنسے تھے ابھی کل کی بات ہے |
| ہم ساتھ جا رہے تھے ابھی کل کی بات ہے |
| رنجور دل شکستہ اداس اور پا بہ گل |
| کتنے ہی غم سہے تھے ابھی کل کی بات ہے |
| آوارہ بے مراد لا حاصل فضول ہم |
| کتنا جلے بجھے تھے ابھی کل کی بات ہے |
| شادی ہنسی خوشی وہ محبت وہ گھر مرا |
| ارمان سب بہے تھے ابھی کل کی بات ہے |
| عثمان جن سے روٹھ کے خود کو کیا تباہ |
| دل میں وہی بسے تھے ابھی کل کی بات ہے |
معلومات