| محرم کا مہینہ خیر ہے لایا عزیزو |
| مبارک! سال نو اسلام کا آیا عزیزو |
| عزائم ہو نئے، دل میں ہو ماضی پر ندامت |
| کریں سب احترام و قدر فرمایا عزیزو |
| عبادت سے، تلاوت سے، بٹوریں نیکیوں کو |
| رواں اس ماہ میں ہے لطف کا دریا عزیزو |
| محاسب بن کے ڈھونڈیں سارے باطن کے معائب |
| کبھی تو جائزہ لیں ہم نے کیا کھویا عزیزو |
| اگر احساس ناصؔر جاگ جائے تو ہے ممکن |
| یہ دل پر ہاتھ رکھ کے سوچیں کیا پایا عزیزو |
معلومات