سُسرال چلو سُسرال چلو، سُسرال چلو سُسرال چلو |
خوش ہے بیوی دیکھو کتنی، تم ڈال کہ لُڈّی دھمال چلو |
اسکوٹر گاڑی پیدل بھی، ہو رکشہ چاہے تانگہ ہی |
انکار نہ ممکن آج کوئی، ہے کس کی ایسی مجال چلو |
کپڑے عمدہ جوتے مہنگے، سِلوَٹ نہ کوئی پالِش چمکے |
مُسکان سجی ہو ہونٹوں پر، جذبات کو اپنے سنبھال چلو |
تعریف کرو ہر حال میں تم، بچتے رہنا جنجال سے تم |
سسرال میں عزت گر چاہو، تم چھوڑ کہ گھر پہ جلال چلو |
نانی ہو سیانی بچوں کی، تکمیل ہو کتنے سپنوں کی |
خالہ ماموں سے پیار ملے، تم لے کر اپنے بال چلو |
ماں باپ سلامت اس کے رہیں، خوشیوں کا چمن بھی کِھلتا رہے |
زیرکؔ نہ بنو تم بوجھ کبھی، ہر بار ہی مالا مال چلو |
معلومات