‏تمہیں آسان لگتا ہے
ہمیشہ منتظر رہنا؟
کہ جب ہم کو پتا بھی ہو
ہیں جس کی منتظر آنکھیں
یہ راہیں چھوڑ بیٹھا ہے
وہ ناتا توڑ بیٹھا ہے
مگر پھر بھی یہ ناداں دل
اسی کی سوچ میں گم ہو
تو اس حالت میں جی پانا
تمہیں آسان لگتا ہے؟؟

0
94