ہم مدینے آئیں جائیں یا نبی
حالِ دل اپنا سنائیں یا نبی
عشق کی ہے آگ دل میں موجزن
اپنا جلوہ گر دکھائیں یا نبی
ہجر کی میں کلفتیں کب تک سہوں
دوریاں اب تو مٹائیں یا نبی
آپ کی الفت میں کھو کر ہم فقیر
آپ کی نعتیں سنائیں یا نبی
آپ سے اجمل نہیں کوئی نہیں
یہ ہیں قرآں کی صدائیں یا نبی

0
31