بدل نقشہ مولا مری زندگی کا |
عطا کر سلیقہ مجھے بندگی کا |
نبی کی محبت رہے میرے دل میں |
بنے نا ٹھکانہ یہ آلودگی کا |
شریعت کے سانچے میں تن من سجا کر |
کروں پھر میں اظہار دیوانگی کا |
رکھا ہے بھرم میرے آقا نے اب تک |
مری بے بسی میری درماندگی کا |
بڑی مختصر ہے تری زندگی یہ |
دکھا کوئی کام اس میں مردانگی کا |
حیاتی عتیق اپنی کندن بنا لے |
سبق یاد کر کے تو پروانگی کا |
معلومات