عشقِ رسول خانہِ دل میں بسا کے تم رکھو |
ظلمتِ دہر میں یہی شمع جلا کے تم رکھو |
چھوڑیں گے ہم نہ دامنِ مصطفٰے کو یہاں وہاں |
عزم و ارادہ ذہن میں سخت بنا کے تم رکھو |
ہو نہ حضور بِن تو ایمان بَدَرجہِ اتم |
جاں سے عزیز تر انہیں پہلے بنا کے تم رکھو |
دل سے کوئی نہ چھین لے آ کے یہاں حبِ نبی |
اپنے ضمیر کو دن و رات جگا کے تم رکھو |
کوئے حبیب میں کسی دن ہو گزر زہے نصیب |
گرد و نواح میں قدم دھیرے اٹھا کے تم رکھو |
معلومات