| سنو...!! کہتے رہو تم | 
| ہمہ تن گوش ہوں میں | 
| ابھی گویائی میں بس | 
| کسی صحرا کی مانند | 
| فقط خاموشیوں کی | 
| وہی دلدوز چیخیں | 
| سنائی دے رہی ہیں | 
| تمہارے لفظ ایسے میں | 
| دہکتی ریت پر اے دوست | 
| بے رت بارش کے جیسے | 
| برَستے جا رہے ہیں | 
| تمہارا پاس ہونا | 
| بھیانک رت جگوں سے | 
| مجھے محفوظ رکھتا ہے | 
| یونہی بیٹھے رہو تم | 
| بہت مدہوش ہوں میں | 
| سنو کہتے رہو تم | 
| ہمہ تن گوش ہوں میں....!!!! | 
 
    
معلومات