جب سے ہوش سنبھالا
آئینہ تو دیکھا ہے
خود کو پر کبھی بھی میں
دیکھ ہی نہیں پایا
ماسک ہی نظر آیا
عمر ایک گذری ہے
خود کو بس سمجھنے میں
ماسک کے ہٹانے میں
ماسک جب ہٹا پایا
میں نہیں نظر آیا
راکسش نظر آیا

0
28